عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند
کیجریوال نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی کو کالا دھن نکالنا ہی ہے
تو پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل اور ریاستی کانگریس کے صدر کیپٹن
امریندر سنگھ سے نکالا جانا
چاہئے۔مسٹر کیجریوال نے پنجاب کے 11 دنوں کے اپنے دورے کے تیسرے دن ضلع موگا کے
نهال سنگھ والا میں پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے
پاس کالا دھن نہیں ملنے والا ہے۔مسٹر مودی کو چاہیے کہ وہ مسٹر بادل اور کیپٹن سنگھ کے کھاتوں سے کالا دھن نكلوائے۔